سوڈان،22نومبر(ایجنسی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کے دفتر نے سرکاری طور پر ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ صدر کو دل کا دورہ پڑ ہے اور وہ اس میں چل بسے ہیں۔
سوڈانی صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر طہٰ عثمان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشیر کی صحت اچھی ہے اور وہ اپنی صدارتی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں''۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">انھوں نے کہا کہ ''میں صدر بشیر کے ساتھ ہی مراکش میں بیٹھا ہوں اور ہم بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ یہاں سے ہم گنی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں جہاں ہم عرب افریقا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے''۔
اس سے قبل سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ سوڈانی صدر دل کے دورے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔